پاکستانتازہ ترین

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ آئندہ ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کا کہناتھا کہ سب کی دعاﺅں سے وزیراعظم نوازشریف کی سرجری کامیاب ہوئی ہے اور نوازشریف کو ریکوری کیلئے آئی سی یو میں شفٹ کر دیا گیاہے ،کامیاب آپریشن پر اللہ کے شکر گزار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 83کے تحت بجٹ منظوری کی ضرورت کے تحت وزیراوعظم نے میٹنگ کی صدارت کی اور وزیراعظم کے دستخط شدہ دستاویزات موصول ہو چکے ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ رمضان مبارک کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کافیصلہ کیا گیاہے جس کے تحت آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی پرانی قیمتیں براقرار رہیں گی،وزیراعظم کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ قوم کو ریلیف دیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ کمی کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker