پاکستانتازہ ترین

کل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آٹھ روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

اسلام آباد(نامہ نگار) پیٹرولیم مصنوعات کا۔۔ جن کے نرخ ایک بار پھر بڑھاکر عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آٹھ روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔  سی این جی بھی سات روپے  گیارہ پیسے فی کلو مہنگی کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے۔ پاکستان اسٹیٹ آئل اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو موصول ہو گئی ہے ۔ سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 77پیسے  اور ہائی سپیڈ ڈیزل 5روپے94 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5روپے 86 پیسے، ہائی اوکٹین 8 روپے 18 پیسے اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت  5روپے 54 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔ سی این جی کی قیمت میں بھی 7روپے 11پیسے فی کلو اضافے کا امکان ہے حکومت کی جانب سے ریجن ون میں سی این جی پر 200 جبکہ پنجاب اور سندھ میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سیس عائد کیا گیا تھا جو وصول کیا جا چکا ہے ۔ اس طرح اضافی سیس کی میعاد پوری ہونے کے باوجود اگر یکم ستمبر سے سی این جی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تو وہ غیر قانونی ہو گا

یہ بھی پڑھیں  ہم ایسے دنیا دار ہیں کہ سمجھتے ہی نہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker