علاقائی

ملک کو استحصالی قوتوں سے نجات دلا کر ہی امن اور ترقی کی منزل کو حاصل کیا جاسکتا ہے

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹر﴾ ملک کو استحصالی قوتوں سے نجات دلا کر ہی امن اور ترقی کی منزل کو حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ بلوچستان ‘سندھ قبائلی علاقوں سمیت ملک کے بڑے شہروں میں بھی صحافیوں کو پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی میں مشکلات کا سامناہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ﴿PFUJ﴾کے مرکزی جنرل سیکرٹری رفعت قادری نے سرگودہا پریس کلب میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ا نہوں نے کہا کہ وطن عزیز آج جن حالات سے دوچار ہے اور مرکز گریز قوتیں اور علیحدگی کی تحریکیں زور پکڑ رہی ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ حقداروں کو ان کا حق نہیں ملتا اور طاقتور طبقات اپنی بالادستی چاہتے ہیں ۔ موجودہ ملکی حالات میں ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد پر مزیدذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے فرائض میں مفاد پرستی اور ذاتی مقاصد سے ہٹ کر جدوجہد کریں ۔ بلاشبہ ملک میں جمہوری عمل کو بحالی اور دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں میڈیا کا ایک اہم رول رہا ہے ۔ صحافیوں پر مزید ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بلوچستان کے حقوق سمیت دیگر صوبوں اور بالخصوص چھوٹے شہروں اور قصبوں کے مسائل اور صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ہے جو صحافیوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے اسی پالیسی کے تحت ملک کے چھوٹے بڑے شہریوں کے علاوہ قصبوں میں فرائض سرانجام دینے والے صحافیوں کو بھی اپنی نمائندگی دینے کیلئے کام کررہی ہے ۔جس کا مقصد ملک بھر کے صحافیوں کو متحد کرکے ملکی صحافت کو مثبت بنائ کر ملکی تعمیر وترقی اور مظالم اور پسماندہ افراد کی داد رسی دلانا ہے اس موقع پر ڈویژن بھر سے آئے ہوئے صحافیوں نے مختلف سوالات کیے اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر پی ایف یو کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن ارشد صدیقی ‘سرگودہا پریس کلب کے سینئر نائب صدر ملک محمد اصغر ‘جنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال اور دیگر نے بھی خطاب کیا اجلاس میں جھاوریاں کے صحافی پر ٹیچروں کے تشدد کی مذمت کی گئی جبکہ قبل ازیں پی ایف یو جی کے مرکزی راہنمائوں نے صحافی محمد احسان الحق کے بڑے بھائی کی وفات پر انکی رہائش گاہ پر جاکر تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button