تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:اسلام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔عثمان غنی

hajiبھائی پھیرو(نامہ نگار) بادامی باغ میں مسیحی بستی کو جلانے کاافسوسناک واقعہ پنجاب حکومت اور پولیس کی مجرمانہ غفلت سے پیش آیا۔اسلام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر اوردیگر رہنماؤں کی بادامی باغ مسیحی کالونی جلانے کی جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر عثمان غنی،اور امیدوار قومی اسمبلی حلقہ NA142حاجی محمد رمضان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ جماعت اسلامی مسیحی برادری کے جذبات کا احترام کرتی ہے۔سانحہ بادامی باغ حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ لاہور کی مجرمانہ غفلت سے پیش آیا۔اگر لاہور پولیس مسیحیوں کی بستی کی حفاظت کرتی تو توڑپھوڑ،اور جلاؤ،گھیراؤ کا افسوسناک واقعہ پیش نہ آتا۔انہوں نے کہاک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس کے خلاف گستاخانہ کلمات قابل مذمت ہیں۔پاکستان میں توہین رسالت ؐ کا قانون موجود ہے اور اس قانون کے مطابق ذمہ دارافراد کو کٹہرے میں لاناچاہئے۔اسلام اعتدال،رواداری اور تحمل سکھاتا ہے۔جوزف کالونی میں گھروں کا جلانے کاواقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔حکومت پنجاب سانحہ بادامی باغ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرواکر ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن نے جوزف کالونی میں متاثرین کے لئے امدادی کیمپ لگایا ہے جس میں کھانا اور ادویات تقسیم کی جارہی ہیں۔انشاء اللہ جماعت اسلامی جوزف کالونی میں متاثرین کی بحالی کے لئے ہرممکن تعاون کرے گی

یہ بھی پڑھیں  ہے بہت تلخ یاد ماضی یارب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker