تازہ ترینعلاقائی

پنڈال میں بچھائے گئے قالینوں کو دیکھ کر وزیر اعلیٰ پنجاب برہم ہو گئے

پھالیہ(محمد بلال احمد بٹ)پنڈال میں بچھائے گئے قالینوں کو دیکھ کر وزیر اعلیٰ پنجاب برہم ہو گئے ۔ اور کہا یہ کوئی شادی کی تقریب نہیں ہے جس میں قالین بچھائے جائیں وقت کی ضرورت یہ ہے کہ پائی پائی بچا کر سیلاب متاثرہ لوگوں کی مدد کی جائے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان قالینوں کا بل DCO منڈی بہاؤ الدین مظفر سیال اپنی جیب سے دیں گے اور گورنمنٹ اس مد میں کوئی پیسہ نہیں دے گی۔اپنے خطاب کے دوران کوریج کے لیے کھڑے ہونے والے صحافیوں پر بھی وہ برس پڑے اور انہیں فوراً نیچے بیٹھنے کا حکم دیا۔ صحافیوں کے بے حد اصرار کے باوجود انہوں نے کسی قسم کی کوئی بھی گفتگو کرنے سے انکار کر دیا جبکہ ان کی سیکورٹی پر مامور پولیس ملازمین عوام اور میڈیا کے لوگوں کو دھکے دیتے رہے۔ وزیر اعلیٰ کی واپسی کی بعد وہ سیلاب متاثرین جنہیں پنڈال میں جانے نہیں دیا گیانہوں نے حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے گو نواز گو کا مطالبہ کر دیا۔وزیر اعلی ٰ کی آمد سے پہلے سیلاب متاثرین کوپولیس کے جوان دھکے دیتے رہے احتجاج کرنے والوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ صرف چوہدریوں کو نوازا گیا ہے جبکہ اصل مستحق لوگوں کو امداد سے محروم رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!