علاقائی

پھولنگر:انچ مسلح افراد نے تین نوجوان لڑکیوں کو گھرمیں گھس کر زبردستی اغواکرلیا

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ پانچ مسلح افراد نے تین نوجوان لڑکیوں کو گھر میں گھس کر زبردستی اغوا کر لیا نقدی اور زیور بھی لے گئے۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں دینہ ناتھ کے رہائشی پرویز کھوکھر نے پولیس تھانہ صدر کو بتایا کہ ایک ہفتہ قبل ریاض،عمران،ناصر اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اس کے گھر کی دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر اس کی دو بہنوں انیس سالہ مریم،اٹھارہ سالہ یاسمین اور کزن اکیس سالہ شگفتہ بی بی کو ٹیوٹا ہائی ایس وین میں ڈال کر فرار ہو گئے۔ملزمان جاتے ہوئے گھر میں موجود تیس ہزار روپے نقد اور تین تولہ طلائی زیورات بھی لے گئے۔وہ معززین کے ذریعے بچیوں کی واپسی کا مطالبہ کر تے رہے لیکن ملزمان مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker