تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:جمعیت العلمائے پاکستان کے رہنماوں کی طرف سے ٹرانسجینڈر ایکٹ کی شدید مزمت

بھائی پھیرو(نامہ نگار)جمعیت العلمائے پاکستان کے رہنماوں کی طرف سے ٹرانسجینڈر ایکٹ کی شدید مزمت۔ایکٹ خلاف آئین،غیر اسلامی ہے اور معاشرے میں فحاشی و عریانی پھیلانے کا موجب بنے گا،واپس لیا جائے،تفصیلات کے مطابق جمعیت العلمائے پاکستان ضلع قصور کے رہنماوں شیخ مشتاق نورانی،حیدر نورانی اور دیگر کئی مقامی رہنماوں نے ٹرانسجینڈر ایکٹ کی شدید مزمت کرتے ہوئے اسے ملکی آئین،اسلام اور شریعت کے خلاف قرار دیتے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ان رہنماوں نے کہا ہے ہمارے آئین کے مطابق کوئی بھی قانون قرآن و سنت کے خلاف نہیں بن سکتا مگر یہ ٹرانس جینڈر ایکٹ سراسر قرآن و سنت اور شریعت کے خلاف ہے،اس قانون سے ملک میں ہم جنس پرستی اور فحاشی کو فروغ ملے گا اور معاشرے میں بے راہ رویاور بے حیائی کو فروغ ملے گا۔جمعیت العلمائے پاکستان کے رہنما شیخ مشتاق نورانی نے کہا حکومت اس قانون کو فوری واپس لے وگرنہ ملک بھر کے اہلسنت والجماعت کے علما اس قانون کے خلاف تحریک چلائیں گے۔میاں مشتاق نے کہا کہ گزشتہ روز ضلع بھر کی سینکڑوں مساجد میں جمعتہ المبارک کے خطبات میں ہزاروں عوام نے اس قانون کے خلاف قراردادیں پاس کیں اور علمائے اکرام نے اس قانون کے غیر اسلامی پہلووں پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button