تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:محکمہ زراعت نے افسران کی آنکھوں میں دھول جھونک دی

phool negarبھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو دفتر میں اکثر غیر حاظر رہنے والے زراعت آفیسر نے پہلے سے ڈینگی اور رمضان بازار میں ڈیوٹیاں دینے والے ملازمین کی زمینداروں کو ٹریننگ دینے کیلیے جعلی شیڈول تیار کرکے افسران کی آنکھوں میں دھول جھونک دی۔ملازمین پریشان،کاشتکار حیران۔تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت کے بھائی پھیرو دفتر میں کل نو فیلڈ اسسٹنٹ تعینات ہیں اور ان میں سے( 7) کی ڈیوٹیاں وزیر اعلی کے ڈینگی بخار مکاؤ پروگرام میں لگائی گئی ہیں جبکہ(2) ملازم رمضان بازار میں ڈوٹی دے رہے ہیں۔اب انہی تاریخوں میں حکومت کی طرف سے کاشتکاروں کو ٹریننگ کا پروگرام بنایا گیا ہے جس پر زراعت آفیسر ریحان الحق نے انہی ملازمین کی دوہری ڈیوٹیوں کا جعلی شیڈول بنا دیا ہے۔(7 )ملازمیں کو21-7-2013 سے 31-7-2013تک ڈینگی بخار کے کنٹرول کیلیے گاؤں گاؤں جانے کا پروگرام ہے۔جبکہ انہی ملازمین کوانہی تاریخوں میں کاشتکاروں کو ٹریننگ دینے کے شیڈول میں بھی شامل کیا گیا ہے۔رمضان بازار میں ڈیوٹی دینے والے(2)ملازمین کو بھی اس شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔بھائی پھیرو کا زراعت آفیسر خود تو ہفتہ میں دو دن چھٹیاں کرتا ہے اور اپنے دفتر سے اکثر غائب رہتا ہے مگر اپنے ملازمین کی دوہری ڈیوٹیاں لگا کر اعلی افسراں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے۔کسان بورڈ تحصیل پتوکی کے رہنما چوہدری رحمت اللہ نے کہا ہے گزشتہ کئی ہفتوں سے محکمہ زراعت کے ملازمین ڈینگی اور رمضان بازار میں مصروف ہیں اور کاشتکاروں کو زرعی مشوروں کیلیے میسر نہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا محکمہ زراعت کے ملازمین کو ٓصرف اور صرف کاشتکاروں کو ٹریننگ کیلیے وقف کیا جائے اور غیر حاضر رہنے والے زراعت آفیسر کے جعلی شیڈول کی انکوائری کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  کشمیر۔۔۔قومی یکجہتی وقت کا تقاضا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker