تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:بلوکی میں زمین کے تنازعہ پر بھتیجے نے چچا کے موت کے گھاٹ اتار دیا

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ نواحی گائوں بلوکی میں زمین کے تنازعہ پر بھتیجے نے 70سالہ چچا کے سر پر ڈنڈے مار مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور گالیاں دیتا ہوا فرار ہوگیا تھانہ سرائے مغل پولیس نے نعش اپنے قبضہ لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ بلوکی کے عبدالرشید نے اس سے پہلے بھی معمولی تنازعہ پر ایک شخص کوقتل کردیا تھا اور کیس میں آکر اپنی جگہ اپنے چچا شاہ محمد کو ساڑھے تین لاکھ میں فروخت کردی تھی وقوعہ کے روز عبدالرشید نے اپنے چچا کو زمین واپس کرنے کا مطالبہ کیا تو اس نے انکارکردیا جس پر طیش میں آکر اپنے ستر سالہ بوڑھے شاہ محمد کو ڈنڈوں کے پے در پے وار کرکے اسے ابدی نیند سلادیا اور خود فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھانہ سرائے مغل پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے

یہ بھی پڑھیں  خیبر پختونخوا، نیب کے دفتر میں ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker