تازہ ترینعلاقائی

لیبرآفیسر قصورکی ملی بھگت سے چائلڈ قوانین کی دھجیاں اڑائی جانے لگیں

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾بھائی پھیروکے گردو نواح میں واقع ملوں اور کارخانوں میں لیبر آفیسر قصور کی ملی بھگت سے چائلڈ قوانین کی دھجیاں اڑائی جانے لگیں۔ لیبر آفیسرقصور نے سب کچھ جاننے کے باوجود نوٹوں کی چمک کی وجہ سے آنکھوں پر سیاہ پٹی باندھ لی ۔ تفصیلات کے مطابق۔ بھائی پھیروکے گردونواح میں واقع زیادہ ترملوں اور کار خانوں کی رہائشی کالونیاں گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ہو چکی ہیں کنٹینوں پر مل انتظامیہ کی ملی بھگت سے مز دوروں کو ناقص اور مضر صحت کھانا کھلایا جارہا ہے ہر فیکٹری اور کارخانے کے باہر لکھا جاتا ہے کہ 18سال سے کم عمر افراد کو بھرتی نہیں کیا جائے گا لیکن یہاں زیادہ تر فیکٹریوں اور کارخانوں میں کام کرنے والے بچے ہیں جن کی عمریں 12سے 16سال ہیں جن سے آدھی تنخواہ پر دوگنا کام لیا جاتا ہے جبکہ انہی فیکٹریوں کے مزدوروں کے لیے فسٹ ایڈ نام کی کوئی چیز ہی نہیں اگر کسی مزدور کو کوئی معمولی بھی تکلیف ہو تو اسے سوشل سیکورٹی ہسپتال بھیج دیا جاتاہے یہ سب حقائق جاننے کے باوجود لیبر آفیسر قصور نے نوٹوں کی چمک دیکھ کر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے

یہ بھی پڑھیں  وحید مراد فلم نگر کی سحرانگیز شخصیت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker