تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:مصر،تیونس اورلیبیا کے انقلاب میں نوجوانوں نےکردارادا کیا،اسلامی جمعیت ظلبہ

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ مصر،تیونس اور لیبیا کے انقلاب میں نوجوانوں نے ہراول دستہ کا کردار ادا کیا۔پاکستان میں اسلامی انقلاب اور اسلامی نظام تعلیم کے نفاذ کیلیے اسلامی جمعیت طلبا کے نوجوان صف اول میں شامل ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار اسلامی جمعیت طلبا کے صوبہ پنجاب ﴿جنوبی ﴾کے ناظم رسل خاں بابرنے ضلع قصور کے دورے کے دوران پتوکی،بھائی پھیرو ، سرائے مغل اور جمبر میں سینکڑوں طلبا کے اجتماعات سے خطاب کر تے کیا۔دورے کے دوران اسلامی جمعیت طلباکے لاہور ڈویزن کے ناظم عرفان حیدر،ناظم ضلع قصور نعمان باسط،ناظم پتوکی عثمان حیدر،احمد جمال اور دیگر اہم ذمہ دران نے بھی شرکت کی۔اس موقع صوبائی ناظم رسل خاں بابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم کے لئے نوجوان خصوصی اہمیت کے حامل ہوتے ہیںجن کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ملک اس وقت انتہائی مشکل دور سے گزرہا ہے ایسے میں نوجوان اسلامی جمعیت طلباکے پلیٹ فارم سے بڑی تبدیلی کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔وہ دن دور نہیں جب مصر،تیونس،مراکش اور ترکی کی طرح پاکستان میں بھی اسلامی قوتیں برسراقتدار آئیں گی جس کے بعد غریب عوام کو اس کا حق ملے گا اور وطن عزیز خوشحال،باوقار اورحقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بن جائے گا۔ہم یکساں اور اسلامی نظام تعلیم کیلیے جدوجہد کر رہے ہیں تاکہ غریب آدمی کو بھی اعلی تعلیم مفت فراہم کی جائے ۔ ملک میں تعلیم کو مہنگا ترین کر نے والے مغربی نظام تعلیم کے دلدادہ سیاستدانوں کے کھوکھلے نعروں سے عوام بیزار ہوچکے ہیں ایسے میں اسلامی جمعیت طلبا کے نوجوان کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے امید کی کرن ثابت ہونگے۔ خدمت خلق اور خوف خدا دلوں میں رکھنے والی قیادت ہی پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button