تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرواورپتوکی میں جعلی کنکشنوں کی بھر مار کر کے سوئی گیس ملازمین نےتجوریاں بھر لیں

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ محکمہ سوئی گیس کے ملازمین نے بھائی پھیرو اور پتوکی میں جعلی سوئی گیس کنکشنوں کی بھر مار کر کے تجوریاں بھر لیں ۔کئی با اثر افراد نے اپنے سی این جی سٹیشنوں پر بھی جعلی کنکشن لگا کر محکمہ کو کروڑوںکا نقصان پہنچا دیا۔محکمہ نے اپنی کرپشن چھپانے کیلیے غریب عوام کو ہزاروں روپے کے بھاری بل بھیج دیے ،غریبوں کی چیخیں نکل گئیں ۔بھائی پھیرو میں سینکڑوں جعلی کنکشن لگانے والے اسمبلی ممبراں کے با اثر ملزمان بلدیہ کے ملازم نکلے ۔مقدمات درج ہونے کے باوجود آزاد ۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو اور پتوکی کے علاقے میں سینکڑوں جعلی سوئی گیس لگاکر محکمہ کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے،، گیس مافیا ،، نے اپنی کرپشن چھپانے کیلیے ان شہروں کے گیس کے صارفین کو ہزاروں روپے کے بھاری بل بھیج کر عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں۔جن لوگوں کو پہلے دو یا تین سو روپے ماہانہ بل ملتا تھا اب انہیں بارہ بارہ اور چودہ چودہ ہزار روپے کے بل بھیج دیے ہیں ۔ جماعت اسلامی کے مقامی امیر ڈاکٹر داؤد پرویز مغل اور دیگر نے کہا ہے کہ چند روز قبل شہریوں کے مطابق بھائی پھیرو اور پتوکی میں جعلی ڈیمانڈ نوٹسوں پر جعلی کنکشن لگانے میں بلدیہ دفتر پتوکی کے ملازم ملوث ہیں جو اپنے آپ کو محکمہ سوئی گیس کا ملازم ظاہر کر کے سادہ لوح شہریوں سے ہزاروں روپے رشوت لیکر جعلی کنکشن لگاتے تھے ۔ان کے ساتھ محکمہ سوئی گیس کی کچھ کالی بھیڑیں بھی ملوث ہیں ۔،،گیس مافیا،،ایک طرف تو جعلی کنکشن لگا کر ہر ماہ محکمہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچاتے ہیں تو دوسری طرف اپنی کرپشن کو چھپانے کیلیے غریب عوام کو ناجائز بھاری بل ڈال کرمحکمہ کے افسراں کی آنکھوں میں دحول جھونکتے ہیں ۔عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کرپشن ماسٹروں کے خلاف کاروائی کر کے محکمہ کو ان کالی بھیڑوں سے نجات دلائی جائے اور عوام کو ڈالے گئے بھاری ناجائز بلوں کو صحیح کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ بعض با اثر افراد نے اپنی فیکٹریوں اور سی این جی سٹیشنوں پر بھی جعلی کنکشن لگا کر منحکمہ کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker