تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: رکشہ ڈرائیورنے تیز رفتاری سے ٹکرمارکرموٹرسائیکل سواردو افراد کو شدید زخمی ،ایک ہسپتال جا کر دم توڑ گیا

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾غلط سائڈ پر چلانے والے بغیر نمبری رکشہ ڈرائیور نے تیز رفتاری سے ٹکر مار کر موٹر سائیکل دو افراد کو شدید زخمی کر دیا،ایک ہسپتال جا کر دم توڑ گیا،دوسرے کی حالت نازک۔عوام کا ٹریفک پولیس،مقامی پولیس اور ہسپتال کے عملہ کی بے حسی کے خلاف احتجاج۔تفصیلات کے مطابق موضع پرناواں کے رہائشی دو نوجوان ندیم اور شہزاد اپنی موٹر سائکل نمبری LEL6441پر بھائی پھیرو جارہے تھے جب وہ کوٹ فضل شاہ کے قریب پہنچے تو اسی سائڈ پر با اثر شخص کے ایما پر قائم جعلی پٹرول پمپ سے تیل ڈلوا کر ایک بغیر نمبری رکشہ ڈرائیور نہایت تیز رفتاری اور لاپروائی سے آیا اور موٹر سائیکل سوار وں کو ٹکر مار دی جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے۔ندیم کی سر کی کھوپڑی اڑگئی۔لوگوں نے ٹریفک پولیس اور مقامی پولیس کو فون پر اطلاع دی مگر پولیس کے بر وقت نہ آنے پربسم اللہ فائونڈیشن کے چوہدری خالد نے لوگوں کی مدد سے نازک حالت میں زخمیوں کوہسپتال پہنچایا مگر وہاں پر پر بھی ڈاکٹرموجود نہ ہونے سے مریض کافی دیر بے یارو مددگار پڑے رہے ۔کافی دیر بعد ڈاکٹر رفیق آیا اور مریضوں کو لاہور ریفر کر دیا۔لاہور جاکر ندیم نے دم توڑ دیا جبکہ شہزاد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھائی پھیرقو میں بغیر نمبری اور بغیر لائسنس کے رکشہ ڈرایئوروں کی بھرمار ہے جو اکثر حادثات کا سبب بنتے ہیں۔عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس اور مقامی پولیس کو بغیر لائسنس اور بغیر نمبری رکشوںکو روکنا چاہیے۔حادثہ میں ہلاک نوجوان ندیم کی نماز جنازہ نواحی گائوں پرناواں میں ادا کی گئی جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker