تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:آج قصورمیں جماعت اسلامی کے جلسے میں سینکڑوں افراد شامل ہونگے

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾بھائی پھیرو سے سینکڑوں افراد لیاقت بلوچ کے آج قصور میں ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کریں گے ۔ جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری کا قصور کا دورہ ضلع قصور کی سیاست کا رخ موڑ دے گا ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع قصور کے جنرل سیکرٹری عثمان غنی نے بھائی پھیرو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ آج یعنی 18جولائی بروز بدھ بوقت پانچ بجے سہ پہر مصطفی آباد ﴿ للیانی ﴾ پہنچیںگے جہاں پر ہزاروں کارکن قائم مقام ضلعی امیر چوہدری مسعود ظفر ،ڈاکٹر محمد اقبال کی قیادت میں سینکڑوں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر انکا استقبال کریں گے ۔ چھ بجے قصور شہر کے سٹیل باغ چوک پر سردار فیصل اورنگ زیب ،مولانا جاوید قصوری ، میاں مختار احمد کی قیادت میں ہزاروں ساتھیوں کے ہمرہ انکا پر تپاک استقبال کریں گے ۔ لیاقت بلوچ کو ایک بہت بڑے جلوس کے ہمراہ گنڈا سنگھ والا روڈ پر واقع موضع مان لے جایا جائے گا ۔ جہاں پر وہ نماز مغر ب کے بعد بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے ۔ عشائ کے بعد معزز مہمان کو سردار فیصل اورنگ زیب کے ڈیرے پر عشایہ دیا جائے گا جس میں معززین علاقہ مقامی صحافی اور ضلع بھر سے جماعت اسلامی کے گروپ لیڈر شامل ہو نگے ۔شباب ملی کے سینکڑوں نوجوان محمد ایوب کی قیادت میں سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔ بھائی پھیرو سے سینکڑوں افراد جماعت اسلامی کے حلقہ این اے 142کے جماعت اسلامی کے قومی اسمبلی کے اُمیدوار حاجی محمد رمضان کی قیادت میں جلسہ میں شریک ہونگے

یہ بھی پڑھیں  عمران ہاشمی آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker