تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:خانکے موڑ کے مسیحی خاندان کے سات افراد نے اسلام قبول کر لیا

پھول نگر ﴿نمائندہ خصوصی ﴾بھائی پھیرو کے نواحی گائوں خانکے موڑ کے مسیحی خاندان کے سات افراد نے اسلام قبول کر لیا ۔ مسلمانوں کی طرف سے خاندان کو پھولوں کے ہار پہنا کر زبردست استقبال کیا گیا ۔اسلام کے امن و سلامتی اور مساوات کے پیغام سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا ۔اسلام قبول کرنے والے سربراہ کی صحافیوں سے گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کے نواحی گائوں خانکے موڑ کے مسیحی خاندان کے سات افراد نے اسلام قبول کر لیا ۔جاوید مسیح اور اسکے خاندان کے ساتوںافراد کو جا مع مسجد خانکے موڑ کے خطیب مولانا خالد زبیر نے پورے خاندان کو کلمہ طیبہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا ۔ اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد نے مسلمان ہونے والے افراد کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور انہیں مٹھائیاں تقسیم کیں ۔ جاوید مسیح کااسلامی نام محمد جاوید ، بیوی کا نام نسرین بی بی ، بیٹوں کے نام محمد عبداللہ ، محمد افضل اور محمد امجد، بیٹیوں کے نام بشریٰ جاوید اور عائشہ جاوید رکھے گئے ۔ اس موقع پر خاندان کے سربراہ محمد جاوید نے کہا کہ ہم نے اسلام کے امن و سلامتی اور مساوات کے پیغام سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں رائے محمد ارشد رضا صدر اور نعیم اسلم چوہدری جنرل سیکرٹری منتخب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker