تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:وزیر اعلی پنجاب کی ڈینگی کے خلاف چلائی مہم پر بھائی پھیرو بلدیہ اور تحصیل انتظامیہ خاموش

بھائی پھیرو(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب کی ڈینگی کے خلاف چلائی مہم پر بھائی پھیرو بلدیہ اور تحصیل انتظامیہ خاموش،سرکاری سول ہسپتال،ویٹنری ہسپتال،سکول ، کالج ،تھانے اور گلی محلے پانی کے جوہڑوں میں تبدیل ہوکر ڈینگی مچھر کی افزائش گاہوں میں تبدیل،ملتان روڈ فلتھ ڈپو بن گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی ڈینگی کے خلاف چلائی گئی مہم پر بھائی پھیرو بلدیہ اور تحصیل انتظامیہ خاموش تماشائی بنی عوام کے مر نے کی منتظر ہے۔ شہر اور گردو نواح کے دیہات میں کسی بھی جگہ پر سپرے نہیں کیا گیا۔حالیہ بارشوں اور سیوریج سسٹم کی خرابی سے ابلتے گٹروں نے گلی محلوں سمیت سرکاری دفاتر جن میں سرکاری سول ہسپتال،ویٹنری ہسپتال،گرلز اور بوائزسکولوں اور ڈگری کالجوں، پانی کے جوہڑوں میں تبدیل ہوکر ڈینگی مچھر کی افزائش گاہوں میں تبدیل کر دیا ہے ۔تھانہ سٹی کے ارد گرد کھڑا پانی ڈینگی کی سب سے بڑی پناہ گاہ چکا ہے۔بلدیہ عملہ نے ملتان روڈ پر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگا کر ملتان روڈ کو فلتھ ڈپو بنا دیا ہے ۔گندی کے ڈھیر مکھیوں،مچھروں اور طرح طرح کے جرا ثیموں کی آماجگاہ بن کر عوام کو بیماریوں میں مبتلا کر رہے ہیں ۔مرکزی انجمن تاجراں کے سرپرست اعلی شیخ محمد منشا،میاں اکرم،جماعت اسلامی بھائی پھیرو کے امیر ڈاکٹر داؤد پرویز،،سردار نور احمد ڈوگر سمیت درجنوں سیاسی و سماجی رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے ڈینگی کے خلاف مہم میں سستی دکھانے والی انتظامیہ اور بھائی پھیرو بلدیہ خلاف سخت کاروائی کر کے علاقے بھر میں سپرے کا اہتمام کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button