تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:مکی مدنی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیاں 7 نومبر کو ہوگی

بھائی پھیرو(نامہ نگار) مکی مدنی فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ)بھائی پھیروکے زیر اہتمام 15غریب اور مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب 7نومبر بروز بدھ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں ہوگی ۔جس کیلئے تمام انتظامات کو آخری شکل دے دی گئی ہے۔یہ باتیں ایم ایم ایف کے مرکزی صدر ملک محمد عتیق نے مقامی ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس میں بتائیں اس موقع پر جنرل سیکریٹری محمد نصیر سلطان اور فنانس سیکریٹری ڈاکٹر محمد عمر بھی موجود تھے انہوں نے بتایا کہ مکی مدنی فاؤنڈیشن عرصہ پانچ سال سے غریب اور نادار لوگوں کی فی سبیل اللہ مالی امداد کرنے میں مصروف عمل ہے جس میں سب سے اہم کام غریب و مستحق بچیوں کی شادی کاا نتظام ہے انہوں نے بتایا کہ 2008میں تین مستحق اور غریب بچیوں میں جہیز پیکیج دیا گیا 2009میں پانچ بچیوں کو جہیز پیکیجاسی طرح 2010میں سات جہیز پیکیج بزریعہ قرعہ اندازی غریب اور نادار خواتین کو دئے گئے اسی کے بعد یہی سلسلہ اجتماعی شادیوں میں تبدیل ہو گیا 2011میں 10نادار اور غریب بچیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا مگر امسال اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 15اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا ہے جس کیلئے تمام تر انتظام مکمل کر لئے گئے ہیں ۔اس موقع پر مقامی پولیس کے ساتھ ساتھ مکی مدنی فاؤنڈیشن کے کارکن بھی سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے

یہ بھی پڑھیں  ایک بوڑھیا کی چیف جسٹس کے نام اپیل۔۔۔۔۔ پاک نیوز لائیو کو موصول

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker