تازہ ترینعلاقائی

ایس ڈی او واپڈا پھولنگر کی صحافیوں کو دھمکیاں، صحافیوں کاایس ڈی او کو برخاست کرنے کا مطالبہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)حقائق پر مبنی خبریں شائع ہونے پر ایس ڈی او لیسکو سب ڈویثرن بھائی پھیرو کی مقامی صحافیوں کو دھمکیاں،صحافیوں کا کرپٹ و راشی ایس ڈی او کو فوری طور پر نوکری سے برخاست کرنے کااعلیٰ حکام سے مطالبہ۔ایکسئین بے بس؟تفصیلات کے مطابق ۔گزشتہ روز لیسکو سب ڈویژن بھائی پھیرو کے ایس ڈی او تنویر احمد خاں کے عوام سے ہتک آمیز رویے وبدمعاشیوں کے کے متعلق حقائق پر مبنی خبریں شائع ہوئیں جس پر ایس ڈی او موصوف نے ایکشن لیتے ہوئے مقامی صحافیوں کو سنگین نتائج دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ میری پہنچ بہت دور تک ہے اگر میں نے کچھ کیا تو تم لوگ جیلوں میں بیٹھے صحافت کرو گے اس لیے تم میرے خلاف خبریں شائع کرنے سے باز آجاؤیادرہے کہ موصوف نے بھاری رشوت کے عوض بیرون اڈا،مین بازار،بونگہ بلوچاں،اولکھ ،کھچی والا،بلوکی، سرائے مغل و دیگر مخصوص علاقوں کو بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی کی کھلی چھٹی دیتے ہوئے اپنے ٹاؤٹ مقرر کر رکھے ہیں جو ہر ماہ منتھلی اکٹھی کر کے مو صوف کو پہنچاتے ہیں جبکہ ان دیہات میں بجلی کی بڑھتی ہوئی چوری کے بعدجو لائن لائسسز ہوتے ہیں وہ غریب صارفین کے بلوں میں ڈال کر اُن کا خون چوس کر پورے کیے جاتے ہیںیہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اگر کوئی میٹر ریڈر مذکورہ ایس ڈی او کومنہ مانگی منتھلی نہیں لا کر دیتا تواسے شو کاز نوٹس جاری کرکے اس کے خلاف چارج شیٹ کی دھمکیاں دی جاتی ہیں اس سلسلہ میں صحافیوں کی ٹیم جب ایکسئین سے ملی تو انہوں نے اپنی بے بسی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں بے بس ہوں کیونکہ ایس ڈی او کی پہنچ بہت دور تک ہے میں اس معاملے میں ایس ڈی او کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد :میاں نوازشریف ماضی کی طرح پانامہ لیکس سے بھی باعزت سرخرو ہونگے،اعجازشکوری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker