تازہ ترینعلاقائی

محرم الحرام کے حوالے سے عوامی پریس کلب بھائی پھیرو کا اجلاس

بھائی پھیرو(نامہ نگار)گزشتہ روز محرم الحرام کے حوالہ سے عوامی پریس کلب بھائی پھیرو کا اجلاس بلایا گیا جس کی صدارت چئیرمین پریس کلب رانا افتخار علی خاں نے کی اور محرم الحرام کے حوالہ سے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کے راستے میں امام عالی مقام کی قربانیوں کی مثال نہیں ملتی جنہوں نے مصیبتوں میں اپنے آپ کا حوصلہ مند رکھا کیونکہ جس بے رحمانہ طریقے سے امام عالی مقام حضرت امام حسین ؑ کے خاندان کے جوانوں،بچوں اور بوڑھوں کو شہید کیا گیا,،پردہ دار خواتین پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے ان پر امام عالی مقام نے صبرکی بے مثال روایت قائم کی جس سے تمام امت مسلمہ کو مصیبتوں میں حوصلہ مند رکھنے اور اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی رہنے کا درس ملتا ہے صدر پریس کلب ملک محمد اکرام نے کہا کہ نواسہ رسولﷺ نے باطل قوتوں کے سامنے کلمہ حق بیان کرکے دین اسلام کو نئی روح پھونکی اور آنے والی نسلوں کو پیغام دے دیاکہ جب بھی کوئی جابر،فاسق،حاکم ،دین محمدی کے خلاف جسارت کرنے کی جرات کرے تو اس کے سامنے اپنا تن، من ،دھن قربان بھی کرنا پڑ جائے تو حق اور سچ کی گواہی دینے سے گریز نہیں کرنا چاہیے نائب صدرصابر رانا نے کہا کہ محرالحرام کے حوالہ سے ہماری بھی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے کہ امن عامہ ،مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتے ہوئے کسی بھی غیر مصدقہ خبر ،افوا اور ڈس انفارمیشن کی تصدیق کر لی جائے تاکہ افوا پھیلانے والے ہنگامی صورتحال پیدا کرنے کے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکیں جبکہ اس موقع پرجنرل سیکرٹری ملک محمد امین،محمد خالد جوئیہ سیکرٹری اطلاعات و نشریات،رانا خرم عباس فنانس سیکرٹری اور پریس کلب کے ممبر سید مبشرعلی شاہ، چوہدری عبدالرزاق ،رانا علی یاسر،محمد آصف،محمد افضل لاہوری ،سعیدالرحمنٰ ودیگربھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  رحمان ملک بلا مقابلہ سینیٹرمنتخب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker