تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ملی یکجہتی کونسل کی کال پر آج ضلع بھر کی مساجد میں امام حسینؓ کی سیرت پر خطبات دئیے جائیں گے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)ملی یکجہتی کونسل کی کال پر آج ضلع بھر کی ہزاروں مساجد میں امام حسینؓ کی سیرت پر خطبات دئیے جائیں گے ۔ غزہ پر اسرائیلی حملہ کے خلاف احتجاج کیا جائے گا ۔ وقت کے یزیدوں امریکہ ، اسرائیل اور بھارت کے خلاف جہاد کرنے کے لئے جذبہ حسینؓ کو اُجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلام ضلع قصور کے امیر عثمان غنی نے یہاں پر مقامی علماء کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں اسلام دشمن قوتیں فرقہ واریت کو ہوا دے کر مسلمانوں کو
آ پس میں لڑانا چاہتی ہیں ۔ وقت کی یزیدی قوتوں نے اسرائیل ، کشمیر ، افغانستان ، برما سمیت کئی ممالک میں مسلمانوں کا قتل عام شروع کر رکھا ہے ، ان ظالم و جابر قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے علماء کو جذبہ حسینیت اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اس لئے ملی یکجہتی کونسل کی کال پر علمائے اکرام کو آج جمعۃ المبارک کے موقع پر امام حسینؓ کی سیرت اور جابر حکمرانوں کے سامنے ڈت کر کلمہ حق کہتے والے خانوادہ رسول ﷺ کی سیرت کو بیان کرنا چاہیے اور غزہ پر اسرائیل کے حملہ اور نہتے مسلمانوں کی شہادتوں پر احتجاجی خطبات اور احتجاج کرنا چاہیے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں جماعت اسلامی ضلع قصور نے دینی جماعتوں اور علمائے اکرام سے وسیع پیمانے پر رابطے کئے ہیں اور ضلع بھر سے ہزاروں علمائے اکرام نے آج امام حسینؓ کی سیرت پر روشنی ڈالنے کے وعدے کئے ۔ انہوں نے ضلع بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان احتجاجی مظاہروں میں بھر پور شرکت کر کے جذبہ ایمانی کا ثبوت دیں اور وقت کے جابر اور ظالم حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے کلمہ حق کہنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں

یہ بھی پڑھیں  پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں دھماکا،ہلاکتوں کی تعداد14ہوگئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker