تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:آج کے نوجوان ہی ہمارے کل کامستقبل ہیں۔ رانا اقبال سپیکر پنجاب اسمبلی

rana iqbalبھائی پھیرو(نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہااگر ہم دیانت داری اور ایمانداری سے عوام کی خدمت کریں تو کو ئی بھی ملک پا کستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ملک میں بڑھتی ہو ئے بے روز گا ری اور مہنگائی مو جودہ حکو مت کی نا ہلی کا منہ بو لتا ثبوت ہے میاں نواز شریف جو بھی فیصلہ کر تے ہیں سو چ سمجھ کر کر تے ہیں ان خیالا ت کا اظہار اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے تحصیل پتو کی میں یو تھ فیسٹول میں ہو نے والے مقابلوں کے تقسیم انعامات پر اجتما ع سے خطاب کر تے ہو ئے کہا اس موقع سابق چئیرمین بلدیہ بھائی پھیرو رانا انثار احمد خاں ،ایم این اے (ن) لیگ رانامحمد اسحاق خاں ڈی سی اوقصور احسن وحید ،اسسٹنٹ کمیشنر غلام مصطفی شیخ ،رانا شہزاد اقبال کے علاوہ مسلم لیگیوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ میں علا قہ کی خدمت ایک خادم ہو نے کی حیثیت سے کر رہا ہو ں اور کرتا رہوں گا اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ کو صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کر نے کی تو فیق عطافرمائے میں پا کستان کا مستقبل روشن دیکھ رہا ہوں مزید انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان ہی ہمارے کل کامستقبل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  نادرا نے ’کووڈ 19 ویکسی نیشن پاس‘ متعارف کرادیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker