تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو شہر میں تجاوزات کی بھر مار ،بازار سُکڑ گئے سڑکیں تنگ ہو گئیں

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار)ٹی او آر پتوکی کی بے حسی جوں کی توں بھائی پھیرو شہر میں تجاوزات کی بھر مار ،بازار سُکڑ گئے سڑکیں تنگ ہو گئیں،ڈی سی او قصور نے آنکھیں بند کرلیں ،شہر کا کوئی والی وارث نہ رہا،بلدیہبھائی پھیرو کاعملہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے لگا،شہریوں کا سیکرٹری بلدیات سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ۔گذشتہ کئی ماہ سے بھائی پھیرو مسائلستان بنا ہوا ہے جبکہ متعدد مرتبہ ٹی او آرپتوکی و ڈی سی او قصور کی توجہ اس طرف دلائی گئی مگر نا جانے کیوں آج تک نہ تو ٹی او آر نے توجہ دی ہے اور نہ ہی ڈی سی او قصورنے اس سلسلہ میں شہریوں رانا محمد فاروق،محمد ارشد،تیمور اعجاز،ندیم،ارشد،جاوید،محمد حسین،ناصر،یامین، یسین ودیگرنے بتایا کہ ٹی او آراس قدر بے حس ہوچکا ہے کہ اسے علاقہ کے مسائل نظر ہی نہیں آرہے کہبھائی پھیرو کس طرح مسائلستان بنا ہوا ہے اور وہ ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھا ہے اور ناجانے وہ کونسی طاقت ہے جو اسے علاقہ کے مسائل حل کرنے سے روکے ہوئی ہے اور رہی سہی کسر بلدیہ بھائی پھیرو کا عملہ نکال رہاہے جنہیں ملتان روڈ پر جگہ،جگہ گندگی کے ڈھیر ،گلی و محلوں میں گندا پانی کھڑا نظر ہی نہیں آرہامزید شہریوں نے بتایا کہ بلدیہ بھائی پھیرو کا دیہاڑی دار عملہ صرف سبزی فروشوں سے سبزیاں اور پھل فروشوں سے پھل لینے کے لیے آتا ہے اور کام کرنے کی بجائے گھروں میں بیٹھا صرف تنخواہیں وصول کرتا ہے اس ضمن میں جب ٹی او آر پتوکی چوہدری محمداکرم سے رابطہ کیا گیا تو اُنہوں نے اپنے موقف میں تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے اتنی فرصت ہی نہیں ہے کہ میں علاقہبھائی پھیرو کے مسائل حل کرسکوں کیونکہ مجھے ہر روز لاہور ہائی کورٹ و دیگر عدالتوں کے چکر لگانے پڑتے ہیں جبکہ میں متعدد مرتبہ اپنے اعلیٰ حکام سے درخواست بھی کرچکا ہوں کہ میرا یہاں سے تبادلہ کردیا جائے کیونکہ مجھ سے اتنی ذمہ داریاں نہیں سنبھالی جاتی مگر نہ جانے کیوں وہ مجھے یہاں سے تبدیل نہیں کررہے اس سلسلہ میں جب ڈی سی او قصور سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں ابھی میٹنگ میں مصروف ہوں

یہ بھی پڑھیں  مصحف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker