تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:طاہرالقادری لٹیرے اوریزید حکمرانوں کے ساتھ مل کرکونساانقلاب لائیں گے

bhai pheruبھائی پھیرو(زین العابدین سے)حکمرانوں کو یزید ، ڈاکو ، لٹیرے اور شیطان کہنے والے طاہر القادری انہی لٹیروں کے ساتھ معاہدہ کر کے اقتدار میں شامل ہو گئے ۔ قوم کو بار بار لوٹنے والے سیاست دانوں کے ساتھ مل کر شیخ اسلام لوٹ مار کا انقلاب لائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار بھائی پھیرو کے سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے لانگ مارچ معاہدے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے کیا ۔ جماعت اسلامی حلقہ این اے 142کے اُمیدوار حاجی محمد رمضان ، جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر عثمان غنی ، جمعیت العلمائے پاکستان کے ضلعی صدر سید ذاکر حسین شاہ ، جمعیت اہل حدیث کے نعیم ناصر سمیت کئی سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے کہا کہ طاہر القادری اسلام آ باد میں بیٹھ کر چار دن تک اپنے آ پ کو حسینیت کا علمبردار اور حکمرانوں کو یزید ، ڈاکو ، لٹیرے اور شیطان کہتے رہے اور اسلام آ باد کو میدان کربلا سے تشبیہ دے کر انقلاب لانے کے جھوٹے دعوے کرتے رہے ۔رینٹل پاور کیس کے فیصلے پر وزیر اعظم پاکستان کے خلاف نعرے لگا کر حکمرانوں کو لٹیرے کہتے رہے اور پھر انہی یزید اور لٹیرے حکمرانوں سے معاہد ہ کر کے اقتدار میں شریک ہو گئے ۔ قوم انکی تضاد بیانی پر حیران ہے اور ان سے سوال پوچھتی ہے کہ طاہر القادری انہی لٹیرے اور یزید حکمرانوں کے ساتھ مل کر کس قسم کا انقلاب لائیں گے ؟ان رہنماؤں نے کہا کہ یہ سارا ڈرامہ حکمران پارٹیوں اور طاہر القادری نے ملی بھگت سے رچایا ۔عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے آ ئندہ انتخابات میں شکست کے خوف سے یہ حکمران پارٹیاں افرا تفری پیدا کر کے الیکشن کو ملتوی کرکے اپنی مرضی کی نگران حکومتیں بنانا چاہتی تھیں ، مگر اپوزیشن جماعتوں جماعت اسلامی ، جمعیت العلمائے پاکستان ،جمعیت اہلحدیث ، مسلم لیگ ن اور دیگر جمہوریت پسند جماعتوں نے ان کے ڈرامے کو فلاپ کر دیا ۔ بھائی پھیرو کے رہنماؤں نے قانون اورآ ئین کے مطابق بر وقت انتخاب کرانے کا مطالبہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:اوباش غنڈوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی بدنصیب لڑکی کا مقدمہ چار افراد کے خلاف درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker