تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ایس ڈی او لیسکونے درجنوں بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ لیے

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار) ایس ڈی او لیسکو بھائی پھیرو نے درجنوں بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ کر مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروا نے کے لیے درخواستیں دے دیں ۔تفصیلات کے مطابق ۔لیسکو سب ڈویژن بھائی پھیرو کے ایس ڈی او تنویر احمد خاں نے ایکشن لیتے ہوئے بیرون اڈا،مین بازار،، سرائے مغل و دیگر جگہوں سے بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ کر سٹی تھانہ ،صدر تھانہ و سرائے مغل تھانہ میں مقدمات درج کروانے کے لیے درخواستیں دے دیں جبکہ ایس ڈی او نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حاجی منظور،خلیل احمد ،محمد لطیف،شیخ محمد اشرف،محمد اکرم خاں،مرزا سرفراز احمد،توقیر احمد،علی رضا ٹیلر ماسٹر،محمد اکرم ،شہزاد ٹیلر ماسٹر،نصیر احمد ٹیلر ماسٹر،اشیاق ٹیلر ماسٹر ،عاشق حسین ٹیلر ماسٹر،دلشاد ،طارق،رانا شکیل،آصف،اسلم،یونس مسیح،عبدالغنی،طارق،محمد جمیل،محمد امجد،رحمت علی،ظہور احمد،محمد فیض،سخی سرور،محمد عزیز،عباس علی شاہ، محمد امین،محمد شریف،سراج دین،محمد بوٹا،محمد اسلم،محمد اقبال،کرم دین،محمد سلیم و دیگرنے عرصہ دراز سے بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی لگا رکھی تھی جن کو موقع پر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروانے کے لیے درخواستیں دے دی ہیں بعدازاں ایس ڈی او تنویر احمد خاں نے صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی چوری کی روک تھام کے لیے صحافی برادری کا کردار بہت مثبت رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ میری بھر پور کوشش ہے کہ بھائی پھیرو میں میری تعیناتی کے دوران بجلی چوری کا مکمل خاتمہ ہوجائے کیونکہ چندلوگوں کے بجلی چوری کرنے کی وجہ سے تمام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ کہ محکمہ میں موجود چند کالی بھیڑوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے اور محکمہ کا جو ملازم بھی بجلی چوری یا کسی بھی اور غیر قانونی فعل کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  دال جئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker