تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:تین افراد امانت کے طور پر سپرد کیا گیا لاکھوں روپے کا سامان ہڑپ کر گئے، مقدمہ درج

ؓبھائی پھیرو( نامہ نگار ) bhai pheruتین افراد امانت کے طور پر سپرد کیا گیا لاکھوں روپے کا سامان ہڑپ کر گئے مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن لاہور کے رہائشی ندیم اللہ نے نواحی گاؤں جمبر میں پولٹری فارم کی تعمیر کے لئے ایک ایکڑ جگہ دس سال کیلئے حاصل کی اور وہاں بارہ لاکھ ستانوے ہزار روپے مالیت کی مختلف اشیاء جن میں اینٹ روڑے،سیمنٹ،واٹر پمپ،بور،گارڈر،ٹی آر،چوزے کی بکنگ سے متعلقہ کاغذات،لوہے کے گیٹ وغیرہ رکھنے کے بعد بطور امانت سعید اختر،غفور احمد اور عرفان کے حوالے کر کے کاروباری سلسلہ میں دوبئی چلا گیا واپسی پر جب فارم گیا تو مذکورہ ملزمان نے سامان وغیرہ غائب کر رکھا تھا۔مطالبے پر جان سے مارنے کی دھمکی دینا شروع کر دی۔مدعی کی درخواست پر پولیس تھانہ صدر نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:شادی شدہ عورت کو چار افراد گن پوائنٹ پر اغوا کر کے فرار ہو گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker