شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن

بھائی پھیرو:ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن

بھائی پھیرو(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سردار آصف ڈوگر کا بھائی پھیرو میں ناجائز تجاوزات کے خلاف زبردست آپریشن احترام رمضان آرڈیننس قانون کے تحت تمام ہوٹلوں کو بند کردیا درجنوں گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈی سی قصور کی خصوصی ہدایت کے مطابق ناجائزتجاوزات اور احترام آرڈیننس کے تحت بھائی پھیرو میں زبردست کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ناجائز تجاوزات گرادیں اور ناجائز قابضین سے سڑک اورملحقہ روڈ سے ریڑھے ٹھیلے اٹھا کر لے گئے احترام رمضان آرڈیننس کے تحت درجن بھر ہوٹل بند کروا کر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی اے سی پتوکی سردار آصف کا کہنا تھا کہ ناجائز قبضہ اور ناجائز تجاوزات ہرصورت چھڑوا کر ہی دم لیں گے تاکہ عوام کو کوئی پریشانی نہ آئے اور ہوٹل مالکان کو خبردار کیا ہے کہ دوران روزہ کسی بھی صورت ہوٹل نہ کھولیں ورنہ قانونی کاروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  قومی جونیئر باسکٹ بال چیمپیئن شپ 2015 کا فائنل میچ خیبر پختوان خوا نےجیت لیا