Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:مرکزی انجمن تاجران کےصدر میاں منشاء وفات پا گئے

بھائی پھیرو:مرکزی انجمن تاجران کےصدر میاں منشاء وفات پا گئے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو،مرکزی انجمن تاجران کے سدا بہار صدر میاں محمد منشاء قضائے الہی سے وفات پا گئے نماز جنازہ میں سیاسی مذہبی۔تجارتی۔ راہنماؤں سمیت ہزاروں افراد کی شرکت۔ سوگ میں آج تمام بازار بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو،مرکزی انجمن تاجران کے سدا بہار صدر شیخ محمد منشاء قضائے الہی سے وفات پا گئے انکا جانز درس بابا شیر بہادر میں پڑھایا گیا جن میں ہزاروں نماز جنازہ میں سیاسی مذہبی تجارتی راہنماؤں سمیت ہزاروں افراد کی شرکت کی۔مرحوم شہر کے تاجروں کے سدا بہار راہنماء تھے انہون نے تاجروں کے حقوق کے لئے ہر دور میں بے مثال جدو جہد کی۔ تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں انہیں کئی دفعہ جھوٹے مقدمات کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ آخری دم تک تاجروں کے حقوق سے لڑتے رہے۔وہ تاجروں کے ہر دلعزیز شخضیت تھے انکی وفات کے بعد شہر بھر میں سوگ کا سماء تھا کئی تاجر ڈھاڑیں مار کر رو رہے تھے مرحوم کی وفات سے شہر ایک بہادر نڈر اور بے خوف تاجر راہنماء سے محروم ہو گیا ہے۔ تاجر تنظیمیوں کے راہنماوں نے اعلان کیا ہے کہ انکے وفات کے سوگ میں آج تمام بازار بند رہے گے

یہ بھی پڑھیں  استاد نصرت فتح علی کوہم سے بچھڑے17 برس گزر گئے