علاقائی

پھولنگر:تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت کا فرض ہے،حاجی رمضان

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت کا فرض ہے ۔ نوجوان علم کے ذریعے ستاروں پر کمندیں ڈال کر علامہ اقبال کے شاہین بن کر قائد اعظم کے خوابوں کی تکمیل کریں ۔ ان خیالات کا اظہار کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان اور دینی سکالر مرزا مجاہد بیگ نے نواحی گائوں میگہ موڑ میں تعمیر ملت سکول سسٹم کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ حاجی محمد رمضان نے کہا کہ قرآن پاک کی پہلے وحی کا پہلا لفظ اقرائ ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسلام میں تعلیم حاصل کرنے کی کتنی اہمیت ہے ۔ بچوں کو تعلیم حاصل کر کے علامہ اقبال کے شاہین بن کر قائد اعظم کے خوابوں کی تکمیل کرنی چاہیے۔ دینی سکالر مرزا مجاہد بیگ نے کہا کہ یہ ملک قرآن و سنت کے نام پر حاصل کیا گیا ۔دینی و دنیاوی علم حاصل کر کے ہمیں اپنے ملک کو دنیا بھر میں سر بلند کرنا چاہییے ۔ سکول کے چیف ایگزیکٹو مرزا نوید بیگ نے سکول میں آٹھو یں جماعت تک کے اول ،دوم اور سوئم آنے والے طلبا و طالبات کے ناموں کا اعلان کیا اور مہمانان خصوصی نے ان بچوں کو انعامات تقسیم کئے ۔
پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے مرزا قاسم بیگ ، اقصیٰ قمر ، شازیہ سلامت ، ساحر بوٹا علی ،نوازش قدیر بیگ ، محمد اعظم بیگ ، عدیل حنیف ۔ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے رابعہ حاکم ، لبنیٰ اسلم، ثمرہ رفیق ، کائنات فیض ، مبین احمد ،مریم اصغر ، رمشا رزاق ، ہما محسن ، قیصر اسلم ، افشاں ۔اس کے علاوہ خصوصی انعام شکیلہ امین ، عامر خاں ، عمران بیگ اور صدیق کو دیا گیا ۔ تقریب میں سکول میں اساتذہ ، طلبا و طالبات اور ان کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں  مصطفی آباد:جعلی پریس، پولیس اور ایڈووکیٹ کی نمبروں پلیٹوں والی گاڑیوں کی بھر مار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker