علاقائی

آبپاشی کےجدیدذرائع سےپانی کی کمی پرقابوپایاجاسکتاہے،ملک اکرم

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ آبپاشی کے جدید ذرائع اختیار کر کے پانی کی کمی پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ حکومت اربوں روپے کی سب سڈی دے کر کسانوں کو ڈرپ اریگیشن سسٹم سے متعارف کرا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈرپ اینڈ سپرنکلر ایریگیشن سسٹم کے پروجیکٹ منیجر ملک محمد اکرم ، ای ڈی او زراعت چوہدری بشیر احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر راشد حمید ظفر ،ایگرانو مسٹ ڈاکٹر نوید اسلم اعوان ، ڈسٹرکٹ آفیسر اے ڈی منصور ،ڈی ڈی او اصلاح آبپاشی بیدار بخت بیگ نے نواحی گاؤں جمبر خورد میں حنیف زرعی ماڈل فارم پر سپرنکلر اور ڈرپ اریگیشن سسٹم کا افتتاح کرتے ہوئے وہاں پر موجود کاشت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ملک محمد اکرم نے کہا کہ اس وقت ملک میں پانی کی شدید کمی ہے ۔ ڈیزل اور بجلی سے پانی کا حصول بھی بہت مہنگا ہو چکا ہے اس لئے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ جدید آبپاشی کے ذرائع اختیار کر کے پانی کی کمی پر قابو پائیں ۔ حکومت اس سلسلے میں تمام اخراجات کا ساٹھ فیصد حصہ بطور سب سڈی دے کر کسانو ںکو جدید طریقہ آبپاشی اپنانے کی حوصلہ آفزائی کر رہی ہے اس موقع پر ماڈل فارم کے مالک مسعد حنیف نے شرکائ کا شکریہ ادا کیا ، اس موقع پر نذیر احمد آف خانکے موڑ ، زین العابدین ، احمد جمال کے علاوہ کسان بورڈ ضلع قصور کے صدر راناخالد مسعود خاں اور دیگر ترقی پسند کاشتکار بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیر:جگاٹیکس نہ دینے پر پانچ مسلح افراد نے دکاندار کوزخمی کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker