ضلع قصور میں ن لیگ احتجاج کا ڈرامہ فلاپ،محمد افضل کھرل
بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ مہنگائی ، پٹرولیم مصنوعات میں اضافے اور بد ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف مسلم لیگ ن ضلع قصور کی اپیل پر احتجاجی ریلی میں غربت کے ستائے ہوئے عوام نے شرکت نہ کی اور احتجاج کا ڈرامہ فلاپ ہو گیا ۔ غربت کی چکی میں پسنے والے کروڑوں عوام ، سرمایہ دار ، جاگیر دار سیاسی قیادت سے مایوس ،مخلص دیانت دار سیاسی قیادت کے منتظر ہیں ۔ انجمن کاشتکاران پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ اور ضلع قصور کے صدر رائے محمد افضل کھرل ایڈووکیٹ ، پاکستان موومنٹ کے مرکزی صدر میجر ’’ر ‘‘ حبیب الرحمان میو اور کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان نے اپنے مشترکہ بیان میں اضافہ ، مہنگائی اور بد ترین لوڈ شیڈنگ سے زرعی معیشت کی تباہی اور کاشتکاروں کی مفلوک الحالی پر شدید دکھ کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کے مالی اور اقتصادی استحصال کے شکار کروڑوں غریب کاشتکار بد ترین حالات سے تنگ آ کر عنقریب ’’ زندگی یا موت ‘‘ کے سلوگن کے تحت سروں پر کفن باندھ کر سڑکوں پر آنے والے ہیں ، تو پھر ہر گھر سے بھوکا نکلے گا تم کتنے بھوکے مارو گے کا منظر پیدا ہو جائے گا ۔ رائے محمد افضل نے مطالبہ کیا ہے کہ جاگیر دار اور سرمایہ دار اراکین پارلیمنٹ ممبران قومی اسمبلی ، صدر ، وزیر اعظم اور صوبائی و وفاقی وزرائ قومی خزانہ سے ملنے والی مراعات کی قربانی دیکر بد ترین لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لئے بند پاور پلانٹس کو ادائیگیاں کر دیں تو ملک بھر سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو سکتا ہے ۔
You must be logged in to post a comment.