تازہ ترینعلاقائی

تین بدنام منشیات فروشوں کے قبضے سے چرس کی بھاری مقدار برآمد

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾بھائی پھیرو پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف مہم میں تین بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے قبضے سے چرس کی بھاری مقدار برآمد کر لی ۔ شراب کی دو چالو بھٹیاں پکڑ کر چار سو لٹر شراب بھی برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اور صدر کی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے خلاف گذشتہ رات چھاپے مار کر تین منشیات فروشوں محمد عمران ، عباس عرف کالی جوئیہ ، علی رضا جوئیہ کے قبضے سے چرس کی بھاری مقدار برآمد کر کے ان پر مقدمات بنا کر حوالات میں بند کر دیا جبکہ نواحی گائوں کانویں ملیاں کے کھیتوں میں چلتی ہوئی شراب کی دو بھٹیوں کو پکڑ کر شراب کشید کرنے کا سامان اور چار سو لٹر شراب برآمد کر کے ملزمان یوسف ، مظہر حسین عرف مظہری کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker