تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:واپڈا کی کھلی کچہری میں عوام نےشکایات کےانبارلگادیے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)واپڈا کی کھلی کچہری میں عوام نے شکایات کے انبار لگادیے ۔عوامی کی شکایات۔واپڈا اہلکار وں کی سائلین پرہوٹنگ کھلی کچہری بد مزگی کا شکار۔ بجلی چور چاہے کتنا ہی بااثر ہو اسے کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہارSEسرکل قصورناصر ایاز گورمانی نے بھائی پھیرو ڈویژنل آفس میں منعقدہ کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی مینجر آپریشن چوہدری افتخار گجر اور بھائی پھیرو،پتوکی، سرفراز نگر،سرائے مغل ،جمبر کلاں کے ایس ڈی اوزاور لیسکو کے مقامی اہلکار بھی موجود تھے ۔کھلی کچہری میں عوام نے واپڈا اہلکاران کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے ۔صحافی طارق شاہین نے کہا کہ ایک صحافی افضل شاغف کا میٹر عدالتی حکم امتناعی کے باوجود کاٹ دیا گیا ہے۔ایک بیوہ نے اوور بلنگ کی شکایت کی۔ SEسرکل نے کھلی کچہری میں آنے والے بجلی صارفین کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کئے ۔مستری جمیل نے بتایا کہ اس کی والدہ اور اسے ہزاروں روپے کے ناجائز بل ڈال دئے گئے ہیں جو ہم ادا نہیں کرسکتے جس پر ایس ای موصوف نے ان کے بل درست کرنے سے انکار کردیا تو اس نے احتجاج کیا جس پر اہلکاروں کی طرف سے آواز کسنے پر ایس ای برہم ہوگئے اور اس طرح کھلی کچہری بد مزگی کا شکار ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں  جہلم : محکمہ تعلقات عامہ جہلم دفتر صحافیوں میں انتشار پھیلانے کا گڑھ بن گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker