شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو :دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات،ڈاکو لاکھوں لوٹ کر فرار

بھائی پھیرو :دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات،ڈاکو لاکھوں لوٹ کر فرار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو میانکے موڑ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں مینیجر شدید زخمی۔ڈاکو لاکھوں لوٹ کر فرار۔شہری سراپا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیروبائی پاس پر واقع مقامی سی این جی کا مینجر عبدالحمیدکیش لیکر بھائی پھیرو بینک میں جمع کرانے آرہا تھا کہ میانکے موڑ قبرستان کے قریب ہونڈا 125 پر سوار دو نامعلوم موٹر سائکل سوار ڈاکووں نے اسے روکا اور مزاحمت پر فائر مار کر شدید زخمی کر دیا اور اس سے نقدی 175000 روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں سے شہری پریشان ہیں اور انجمن تاجراں نے اعلی پولیس حکام سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  جب تک ہم خود انصاف نہیں کریں گے

ایک تبصرہ

  1. Thanks , I have just been looking for information about this
    topic for ages and yours is the greatest I have found out so far.
    However, what about the bottom line? Are you certain in regards to the supply?