تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو : تین اوباشوں کا بارہ سالہ بچہ سے گینگ ریپ

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔تھانہ سٹی بھائی پھیرو کے علاقے میں تین اوباش محنت کش کا بارہ سالہ بچہ اٹھا کر ویران حویلی میں لے گئے اور ساری رات باری باری گینگ ریپ کرتے رہے۔بچے کی برہنہ ویڈیو بنا کر اسے خاموش رہنے کیلیے بلیک میل کرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق نواحی کوٹ گوندی والا واڑہ کا رہائشی محمد حسین خاں نواحی فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا اور اس کا اس رات پولیس نے ٹھیکری پہرہ لگایا ہواتھا۔جب اسے فیکٹری سے چھٹی نہ ملی تو اس نے پولیس کے ڈر سے اپنے بارہ سالہ بیٹے عبداللہ کو پہرے پر بھیج دیا۔رات کو اسی گاوں کے ملزمان احسان،بلال اور سفیان بچے کو گن پوائینٹ پر ڈرا دھمکا کر ایک ویران حویلی میں لے گئے اور ساری رات باری باری گینگ ریپ کرکے اسکی بر ہنہ ویڈیو بھی بناتے رہے۔بچے کو دھمکی دی کہ اگر اس نے کسی کو بتایا وہ اس کی برہنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرکے اسکی زندگی تباہ کر دیں گے۔بچہ جب بے ہوش ہو گیا تو اوباش خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہوگئے۔بچے کے باپ محمد حسین کی رپورٹ پر تھانہ سٹی بھائی میں مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button