شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:چوکی دینا ناتھ کی بڑی کاروائی۔بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

بھائی پھیرو:چوکی دینا ناتھ کی بڑی کاروائی۔بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)تھانہ صدر بھائی پھیرو کی چوکی دینا ناتھ کے انچارج طاہر خاں کی بڑی کاروائی۔بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار۔بھاری مقدار میں چرس بر آمد مقدمات درج۔
تفصیلات کے مُطابق ڈی پی او قصور ڈاکٹر آصف شہزاد کی ہدایت، ڈی ایس پی سرکل پتوکی عاطف معراج اور ایس ایچ او تھانہ صدر بھائی پھیرو کے حکم پر چوکی انچارج دینا ناتھ محمد طاہر خاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف جگہوں پر منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جس میں لکی مروت ہوٹل اور ماشاء اللہ ہوٹل واقع ملتان روڈ پر مخبر خاص کی اطلاع پر ریڈ کر کے بدنام زمانہ منشیات فروشوں نواز ولد مولا داد قوم کارا خیل سکنہ بنوں ضلع بنوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 1360گرام چرس، اسحاق ولد اقبال قوم ملک سکنہ حافظہ آباد ضلع لکی مروت سے 1350گرام چرس اور گل محمد سکنہ لکی مروت سے 1360گرام چرس بر آمد کر لی ۔تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں  طورخم گیٹ پرحملہ ہوا تو منہ توڑ جواب دینگے،سرتاج عزیز

error: Content is Protected!!