شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:کسانوں کی دن بدن معاشی صورت حال ابتر ہورہی ہے،چوہدری نثار

بھائی پھیرو:کسانوں کی دن بدن معاشی صورت حال ابتر ہورہی ہے،چوہدری نثار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)آلواور گنے کا مندا حال ،کسان کنگال،حکومت گنے اور آلو کے کاشتکاروں کے مسائیل حل کر دے وگرنہ پنجاب اسمبلی کے باہر دمادم مست قلندر ہوگا۔ان خیالات کا اظہار کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری نثار احمدنے یہاں تحصیل پتوکی کے آلو اور گنے کے کاشتکاروں کے ایک اجتماع میں شامل ہزاروں کسانوں سے خطاب کرتے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کسانوں کی دن بدن معاشی صورت حال ابتر ہو رہی ہے حکومت کسانوں کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا کر انکا معاشی استحصال کر رہی ہے اگر حکومت کا یہی وطیرہ رہا تو آنے والے وقتوں میں ملک میں زراعت کا شعبہ ختم ہو جایے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کسان ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جسے معاشی ابتری سے نکالنے کے لیے حکومت کی جانب سے بہتر اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ پورے پنجاب میں آج کسان آلوکی فصل کے امدادی ریٹس بڑھانے کے لیے سڑکوں پر ہیں اور اپنی محنت کی کمائی کے ساتھ اگائے جانے والے آلو جس کی مارکیٹ میں کوئی قیمت نہیں اپنے ہاتھوں سے جلارہے ہیں ۔اسی طرح گنے کے کاشتکاروں کے اربوں کے سابقہ بقایا جات شوگرملوں نے ہڑپ کر رکھے ہیں اور اس سیزن میں بھی شوگر ملیں کسانوں من مانے ریٹ دیکر گنے کے کاشتکاروں کو لوٹ رہی ہیں۔موجودہ حکومت کسانوں کے مسائیل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور سابقہ حکمرانوں کی کسان دشمن پالیسیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔کروڑوں کسان مایوس ہو چکے ہیں اور اب اکیس جنوری کو کسان بورڈ میں شامل ہزاروں کسان پنجاب اسمبلی کے سامنے سامنے گنا اور آلو جلا کر احتجاج کریں گے ۔انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر آلو اور گنے کی فصل کے بہتر ریٹس نہ کیے گئے تو اکیس جنوری کو ملک بھر کے کسان پنجاب پارلیمنٹ کے سامنے دھرنہ دیں گے اور یہ دھرنہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہیگا۔اس موقع پر سینکڑوں کسانوں نے کسان بورڈ کے دھرنے میں شریک ہونے کا اعلان کیا اور کسان بورڈ زندہ باد کے نعرے لگائے

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:عدالت میں گواہی دینے کیلئے آنے والا سزا یافتہ سب انسپکٹر کچہری میں آزاد گھومتارہا