تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:علاقے بھر میں محکمہ سوئی گیس کے ملازمین کی ملی بھگت سے جعلی سوئی گیس کنکشنوں کی بھرمار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)علاقے بھر میں میں محکمہ سوئی گیس کے ملازمین کی ملی بھگت سے جعلی سوئی گیس کنکشنوں کی بھر مار ۔محکمہ کو کروڑوں کا نقصان ۔حکومتی ادارے گیس چوری روکنے میں ناکام۔مقدمہ درج ہونے کے باوجود کرپٹ لوگ آزاد ۔تفصیلات کے مطابق علاقے بھر میں سینکڑوں جعلی سوئی گیس کے میٹر لگاکر محکمہ کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے،، گیس مافیا ،، کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔علاقہ بھر میں محکمہ کے کرپٹ ملازمین نے گیس کے جعلی کنکشن لگا کر محکمہ کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا کئی دفعہ گیس مافیا رنگے ہاتھوں پکڑا بھی گیا ان پر مقدمات بھی درج ہوئے مگر گیس مافیا اتنا طاقتور ہے کہ ہر دفعہ بچ نکلنے میں کامیاب رہا،اس وقت موجودہ حکومت بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کر رہی ہے مگر محکمہ سوئی گیس میں محکمہ واپڈا سے بھی بڑھ کر گیس چوری ہو رہی ہے مگر اس طرف حکومت کی کوئی توجہ نہیں۔شہریوں کے مطابق علاقے بھر میں جعلی ڈیمانڈ نوٹسوں پر جعلی کنکشن لگانے میں کئی دیگر محکموں کے سرکاری ملازمین بھی ملوث ہیں جو اپنے آپ کو محکمہ سوئی گیس کا ملازم ظاہر کر کے سادہ لوح شہریوں سے ہزاروں روپے رشوت لیکر جعلی کنکشن لگاتے ہیں ۔ان کے ساتھ محکمہ سوئی گیس کی کچھ کالی بھیڑیں بھی ملوث ہیں ۔عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کرپشن ماسٹروں کے خلاف ایف آئی میں تحقیقات کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  سعید اجمل کانیا بولنگ ایکشن کلیر،لیکن ورلڈکپ سے باہر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker