تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرومیں عاشورہ محرم نہایت عقیدت واحترام پرامن طورپرمنایا گیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو میں عاشورہ محرم نہایت عقیدت و احترام پر امن طور پر منایا گیا۔ذوالجناح کا مرکزی جلوس امام بارگا ہ حسینیہ سجادیہ سے گزشتہ روز بارہ بجے دوپہر برآمد ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام کو حویلی چوہدریاں میں اختتام پزیر ہوا۔راستے میں جگہ جگہ عوام نے پانی کی سبیلیں لگائیں اور نیازیں تقسیم کیں۔نوحہ خوانوں اور ذاکرین نے امام عالی مقام کو نزرانہ عقیدت پیش کیا۔کچھ نوجوانوں نے زنجیر زنی بھی کی۔جلوس میں سید محمد متقی جعفری،سیدنقی ،علی ہاشم ،علی تراب، اور سینکڑوں دیگر عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ مسجد انوار غوثیہ سمیت کئی مساجد میں شہیدان کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے محافل منعقد ہوئیں۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا

یہ بھی پڑھیں  لاپتہ افراد کے حوالے سے قوانین بنائے جائیں،گیلانی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker