تازہ ترینعلاقائی

پھولنگ: منگنی کی تقریب میں آنے والے مہمان اغوا

پھولنگر﴿نامہ نگار﴾ منگنی کی تقریب میں آنے والے مہمان کو چورپلی بلوکی اسلحہ کے زور اغوا کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد اسلم اپنے دو بھائیوں اختر اور ندیم کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گائوں ہندال سے چوہدری اصغر علی جٹ سکنہ بلوکی کی بیٹی کی منگنی میں آرہے تھے کہ جب المشہور چور پُلی بلوکی کے قریب پہنچے تو یکدم ایک کیری ڈبہ سفید رنگ کا بلا نمبری سامنے آکر رکا۔جسمیں سے ملزمان محمد الیاس،احمد عرف پرویز۔خان محمد ،محمد عمر ،محمد حسن وغیرہ مسلح اسلحہ اترے اور اپنا اپنا اسلحہ تان کر دھمکی دی اگر شور کیا تو گولی مار دیں گے اور تشدد کرنے لگے۔اسلحہ کے زور پر اسلم کے بھائی اختر کو اغوا کر کے جاتے وقت موٹر سائیکل کی تاریں توڑ کر بجانب پھول نگر فرار ہو گئے۔تھانہ سرائے مغل نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں  فاٹا بل : جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں دھرنے کی دھمکی دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker