تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:سرائے مغل جسکی لاٹھی اس کی بھینس ،محمد اسلم تفتیشی نے ملزمان سے سازبازکرلی

PHOTO QATAL SHRITIAN sarai mughal 1-9-2013بھائی پھیرو(نامہ نگار) سرائے مغل جسکی لاٹھی اس کی بھینس ،محمد اسلم تفتیشی نے ملزمان سے ساز باز کر لی۔ریاست عرف نیکا مسیح کے قاتلوں کی مہمان نوازی،مقتولین در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔عرصہ ایک ماہ گزر گیا ،حوالات میں بند ملزمان کو بھی رہا کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ قتل ہونے والا چار بچوں کا باپ ریاست عرف نیکا مسیح کے قاتلوں کو سرکاری مہمانوازی کے ساتھ ساتھ سرکاری پروٹوکول بھی دیا جانے لگا۔یاد رہے کہ اس قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم برکت مسیح کو حوالات دینے کے بعد دوبارہ آزاد گھومنے کے لیے چھوڑ دیا گیا اور مقتول کے ورثہ کو تھانہ کے چکر لگوا لگوا کر تفتیشی محمد اسلم نے مدعی عباس مسیح اور اس کے گھر والوں کو پریشان کر رکھا ہے ۔انہوں نے پریس کلب سرائے مغل کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ساتھ نا انصافی کی جارہی ہے ۔مدعی عباس مسیح اور ان کے اہل و عیال نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے پر زور اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف دلوایا جائے اور ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے اور محمد اسلم SIکے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button