علاقائی

پھولنگر:نشئی کی لاش کئی گھنٹے بے گوروکفن تھانہ میں پڑی رہنے کے بعدبلدیہ کے حوالے

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾پنجاب کی سہراب گوٹھ بھائی پھیرو شہرمیں مرنے والے نشئی کی لاش کئی گھنٹے بے گورو کفن تھانہ میں پڑی رہنے کے بعدبلدیہ کے حوالے ۔پولیس کی سرپرستی میں چلنے والے منشیات فروشی کے اڈوں سے نشہ پی پی کر اب تک سینکڑوںافرادلقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھائی پھیرو کے علاقے میانکے موڑسے نامعلوم نشئی کی لاش کو پولیس نے کفن دفن کیلیے بلدیہ کے حوالے کر دیا گیا۔ نشئی زیادہ نشہ پینے سے ہلاک ہو گیا تھا۔ تھانہ سٹی بھائی پھیرو کو اطلاع دی گئی مگر بے حس پولیس کئی گھنٹے تک وہاں نہ پہنچی ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھائی پھیرو کو صوبہ پنجاب کا سہراب گوٹھ کہا جاتا ہے ، مگر مقامی سٹی پولیس منتھلیاں لے کر موت کے سوداگروں سے چشم پوشی کر لیتی ہے ، نشئی دور دراز علاقوں سے نشہ کی لت پوری کرنے کے لئے بھائی پھیرو آتے ہیں۔ کیونکہ یہاں پر نشہ آسانی سے دستیاب ہو جاتا ہے ۔پولیس کی سرپرستی میں چلنے والے منشیات فروشی کے اڈوں سے نشہ پی پی کر اب تک سینکڑوںافراد نشہ پینے سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔عوامی اور سماجی حلقوں نے پولیس کی بے حسی پر احتجاج کرتے ہوئے یہاں منشیات فروشی کو بند کر نے کا مطالبہ کیاہے

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:طلباء ہمارے ملک کامستقبل ہیں ان کی جان کی حفاظت کرناہمارافرض ہے،ڈی ایس پی ٹریفک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker