علاقائی

پھولنگر:سات ملزمان کی تھانہ شرق پور پولیس پراندھا دھند فائر نگ

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾سات ملزمان کی تھانہ شرق پور پولیس پراندھا دھند فائر نگ ۔پولیس نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شرق پور پولیس کے سب انسپکٹر افتخار احمد نے چوری کے مقدمہ میں ملوث نصیر احمد ولد نذیر احمد قوم راجپوت کو پکڑنے کے لئے اپنی نفری کے ہمراہ نواحی گائوں نتھے خالصہ میں چھاپہ مارا جب پولیس ملزم نصیر احمد کے گھر کے پاس پہنچی تو ملزم اور اسکے چھ عدد نا معلوم ساتھیوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور پولیس ملازمین نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں ۔ تھانہ صدر بھائی پھیرو میں مقدمہ درج ۔

یہ بھی پڑھیں  جمبر:25جولائی جمبر کی عوام کا فتح کا دن ہوگا۔رانا محمد حیات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker