تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مرنے والے ڈاکو کی شناخت ہوگی

phool-negarبھائی پھیرو (نامہ نگار ) ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مرنے والے ڈاکو کی شناخت ہوگئی ۔نعش ورثا کے حوالے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات نواحی گاؤں جمبر کلاں کے رہائشی ڈاکٹر اسلم کے گھر ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نامعلوم ڈاکو کی شناخت ہوگئی ۔مرنے والا ظفر ولد شماں قصبہ بصیر پور ضلع اوکاڑہ کا رہائشی نکلا ۔گزشتہ رات دیر گئے پولیس چوکی جمبر نے قانونی کروائی کے بعد نعش مرنے والے کے ورثا کے حوالے کردی ۔گزشتہ روزدس مسلح ڈاکو جمبر میں ڈاکٹر اسلم کے گھر میں گھس آئے تھے اور اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر ایک کمرے میں بند کر دیا اور سات تولہ سونے کے زیورات ،بیس ہزار نقدی اور قیمتی سامان چھین لیا اور مزاحمت پر زاہد اسلم کو گونی مارکر شدید زخمی کردیا ۔شور مچانے پر گاؤں والوں نے ڈاکوؤں کو گھیرا ڈال دیا تو ڈاکوؤں نے شہریوں پر فائرنگ شروع کر دی ۔ دیہاتیوں نے بھی ڈاکوؤں پر فائرنگ کیا۔ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے انکا ساتھی نا معلوم ڈاکو ہلاک ہو گیاجبکہ دوسرے ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے ۔ تھانہ صدر بھائی پھیرو میں مقدمہ درج کرلیا بعد میں ڈاکو کی شناخت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں  جیکب آبادخودکش دھماکا،ذمہ داری لشکرجھنگوی نےقبول کی،وزیرداخلہ سندھ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker