علاقائی

سرائےمغل:رشتہ کے تنازعہ پرقانون دان نے اپنے قریبی رشتے دارکوفائرمارکرقانون کی دھجیاں اُڑادیں

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ سرائے مغل ۔رشتہ کے تنازعہ پر قانون دان نے اپنے قریبی رشتے دار کو فائر مار کر قانون کی دھجیاں اُڑا دیں ۔ نازک حالت میں مضروب کو لاہور ہسپتال بھیج دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سرائے مغل کے نواحی گائوں باٹھ کلاں میں چوہدری محمد صفدر ایڈووکیٹ نے اپنے چچا اور سُسر ماسٹر یوسف کے گھر آ ئے انکے داماد اسماعیل کو اندھا دھند فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ۔ جسے نازک حالت میں لاہور ہسپتال بھیج دیا گیا ۔ وجہ عناد یہ تھی کہ ملزم صفدر ایڈووکیٹ اپنے چچا یوسف کو اپنی بیٹی کا رشتہ اسماعیل سے کرنے سے منع کرتا تھا مگر اسکے چچا نے چند روز قبل اپنی بیٹی کی شادی اسماعیل سے کر دی ۔ شادی کے بعد اسماعیل پہلی دفعہ مکلاوہ لینے کے لئے اپنے سسرال کے گھر صحن میں بیٹھا ہوا تھا کہ ملزم صفدر نے اُسے فائر مار دیا ۔ تھانہ سرائے مغل میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker