تازہ ترینعلاقائی

سینئر صحافی،مصنف،اورمعروف نعت گو ڈاکٹرعبدالمجید کی تیسری برسی کل منائی جائے گی

phool negarبھائی پھیرو(نامہ نگار) سینئر صحافی،کئی کتابوں کے مصنف،اور معروف نعت گو شاعر الحاج پیر ڈاکٹرعبدالمجید اختر کی تیسری برسی کل منائی جائے گی۔علاقے کے معروف صحافی،نعتیہ شاعر، درجنوں کتابوں کے مصنف ، کئی سماجی تنظیموں کے رہنماء الحاج پیر ڈاکٹر عبد المجید اختر سلطان کی تیسری برسی کل بتاریخ 4-10-2013بروز جمعۃ المبارک بعد نماز عشاء بمقام حق باہو منزل محلہ رسول پورہ گلی حاجی محمدابراہیم والی بھائی پھیرو میں ادا کی جائے گی ۔جس میں علاقہ بھر کے صحافی، سیاسی ، مذہبی و سماجی رہنماء اور ادبی شخصیتیں شامل ہو نگی اور مرحوم کی ادبی ، سماجی ، صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button