تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:ضرب غضب اورنیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے، مرکزی صدر تحریک استقلال

بھائی پھیرو(نامہ نگار) تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خاں وردگ نے کہا ہے کہ ضرب غضب اور نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے جس سے ملک میں دہشت گردی اور جرائم میں کمی واقع ہوجائے گی۔MQMکا استعفیٰ واپس لینے کی بات ملک کیلئے اچھا شگون ہے اگر ایسا نہ ہوتا تو سندھ میں افرا تفری پھیل جاتی ۔مسٗلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انہیں حق خود ارادیت دیا جائے ۔لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ پر عمل کرتے ہوئے کالا باغ ڈیم جتنی جلدی ہو سکے تعمیر کروا کر ملکی معیشت کو تباہی سے بچایا جائے یہ باتیں انہوں نے پھول نگر کے قریب وردگ پٹرولیم پر پر ہجوم پریس کانفرنس میں مقامی صحافیوں کو بتائیں انہوں نے موجودہ ممبران قومی اسمبلی اور سینٹروں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ممبران اسمبلی کس مرض کی دوا ہیں جو یہ قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے کالا باغ ڈیم کی قراداد کو کیوں منظور نہیں کروارہے جیسے اسمبلیوں میں فوجی عدالتوں کی منظوری ہوچکی ہے اگر ایسے کالا باغ ڈیم کی قرار داد بھی منظور ہوجائے تو سیلاب آنے سے قوم کواتنا بڑا نقصان نہ اٹھانا پڑے۔اگر ملک میں کثرت سے ڈیم بنا دئے جائیں تو ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوسکتا ہے ۔انہون نے کہا کہ موجودہ حکومت کو 5سال پورے کرنے چاہئیں کیونکہ نواز شریف کی حکومت ہیں چائنہ راہ داری مکمل ہوگی جس سے عوام کی معاشی حالت بدل جائے گی نواز شریف کو چاہئے کہ فوج کے ساتھ تکراؤ پیدا نہ کرے بلکہ چیف آف دی آرمی سٹاف راحیل شریف کوآئندہ بھی چیف نامزد کیا جائے کیونکہ موجودہ آرمی چیف نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کافی محنت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں کسی خاص فرقے کے کسی بھی بے گناہ کو گرفتار نہ کیا جائے خواہ کسی بھی مدرسہ کا ہو اس پر موجودہ حکومت کے خلاف بہت بڑا محاذ بن جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : گو نواز گو ایک نعرہ ہی نہیں بلکہ پا کستانی عوام کے دلو ں کی آواز ہے . شیخ شوکت علی ایڈووکیٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker