تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:بلدیاتی الیکشن کے پہلے دن بھائی پھیرو اور گردو نواح کے لوگ ذلیل و خوار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بلدیاتی الیکشن کے پہلے دن بھائی پھیرو اور گردو نواح کے لوگ ذلیل و خوار ۔ریٹرننگ افسر اور انکے دفاترڈھونڈنے کے لئے اے سی آ فس پتوکی اور مقامی میونسپل کمیٹی کے دفتر کے درمیان فٹ بال بن گئے ،میونسپل کمیٹی بھائی پھیرو کے ریٹرننگ افسر نے اپنا دفتر چونیاں منتقل کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن کا کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا آج پہلا دن تھا مگر لوگوں کو نہ ہی ریٹرننگ افسر کے دفاتر کا کچھ علم تھا اور نہ ہی انہیں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے طریقے کار کا علم تھا ۔بھائی پھیرو کے لوگ پہلے میونسپل کمیٹی کے دفتر میں ریٹرننگ افسر کے دفتر کو تلاش کرتے رہے جہاں سے انہیں ٹکا سا جواب ملا کہ یہاں کوئی دفتر نہیں بنایا گیا ۔درجنوں لوگ پتوکی اے سی آفس گئے جہاں بھی انہیں دفتر تلاش کرنے میں کئی دفاتر کے دھکے کھانے پرے بالاآخر پتا چلا کہ کہ میونسپل کمیٹی بھائی پھیرو کے ریٹرننگ افسر کا دفتر چونیاں میں بنا دیا گیا ہے بھائی پھیرو زون کے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری مقبول احمد کمبوہ ،داؤد پرویز اور دیگر کئی شہریوں نے الیکشن کے ناقص انتظامات پر گہری تفتیش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بھائی پھیرو اور ارد گرد کی یونین کونسلوں کے دفاتر بھائی پھیرو منتقل کئے جائیں تاکہ لوگ آسانی سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں ان راہنماؤں نے سیکورٹی فیس دوبارہ جمع کرانے کو حکومت کا ایک ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جن لوگوں نے پچھلے الیکشن میں سیکورٹیاں جمع کرائی تھیں یا تو انہیں سیکورٹی فیس واپس کی جائے یا پھر انہی جمع شدہ سیکورٹی فیس پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دی جائے ۔شہریوں نے دھمکی دی کہ اگر دفاتر بھائی پھیرو منتقل نہ کئے جائیں اور سابقہ جمع کرائی گئی سیکورٹی فیس واپس نہ کی گئی تو الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے

یہ بھی پڑھیں  چھانگا مانگاپریس کلب رجسٹرڈ کےنومنتخب عہدیدران کوسیاستدانوں کی مبارکباد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker