تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:سرائےمغل میں واپڈا کی غفلت، کھمبےسےلگ کر 11 سالہ لڑکاہلاک

phool-negarبھائی پھیرو(نامہ نگار) سرائے مغل میں واپڈا کی غفلت سے کھمبے سے لگ کر گیارہ سالہ لڑکا ہلاک ۔لواحقین کی واپڈا کے لائن سپرنٹنڈنٹ کے خلاف سینہ کوبی اور ماتم۔محلہ دار کئی دنوں سے نیچی تاروں کو اونچا کرنے کا کہتے رہے مگر واپڈا نے ایک نہ سنی ۔واپڈا کا غریب والدین پر صلح کیلیے دباؤ۔تفصیلات کے مطابق سرائے مغل میں گیارہ سالہ لڑکا عاطف گلی میں کھیل رہا تھا کہ اچانک بجلی کی نیچی تاروں سے چھو گیا اور موقع پر تڑپ تڑپ کر ہلاک ہوگیا ۔بچے کی موت کی خبر سن اہل محلہ اکٹھے ہو گئے اور واپڈا سب ڈویژن لیسکو بھائی پھیرو کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ۔مرنے والے بچے کے لواحقین نے واپڈا کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور خواتیں نے سینہ کوبہ کی۔ماتم اور بین کرتے کرتے بچے کی قریبی رشتہ دار خاتوں بے ہوش ہوگئی ۔محلہ داروں کا کہنا تھا کہ ایک کھبے کی سپورٹ تار گر جانے سے کھمبا ٹیڑھا ہو گیا جس سے تاروں کا زمین سے فاصلہ انتہائی کم ہوگیا لوگوں نے اس فیڈر کے لائن سپرنٹنڈنٹ سے تاریں اونچی کرنے کا کہا مگر اس نے کوئی پرواہ نہ کی جس وجہ سے ایک گھر کا چراغ گل ہوگیا۔محلہ داروں نے اعلی حکام سے واپڈا کی غفلت اور لاپروائی کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور غفلت برتنے والے ملازم کو نوکری سے برخواست کا مطابہ کیا ہے۔دوسری طرف پتہ چلاہے کہ واپڈا والے مرنے والے بچے کے غریب والدین کو پیسوں کا لالچ دیکر کاروائی نہ کرنے کیلیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔فون نمبر 0333428999پر لائن سپرنٹنڈنٹ مدثر شاہ سے موقف معلوم کرنے کیلیے رابطہ کیا گیا تو اس نے موقف دینے سے انکار کردیا۔تھانہ سرائے مغل کے اہلکار نے بتایا کہ مرنے والے بچے کے والدین سے واپڈا والے صلح صفائی کی بات کر رہے ہیں۔دوسری طرف محلہ داروں کے ایک لیڈر رفاقت نے واپڈا کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  تحریک انصاف نے 12دسمبر کو کراچی جام کرنے کی حکمت عملی طے کرلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker