علاقائی

بھائی پھیرو:غیرت کے نام پرایک قتل دوسرانازک حالت میں لاہورہسپتال داخل

بھائی پھیرو ﴿ نامہ نگار ﴾ سٹی تھانہ بھائی پھیروکے عقب میں غیرت کے نام پر ایک قتل دوسرا نازک حالت میں لاہور ہسپتال داخل ،سٹی تھانہ بھائی پھیرو پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی۔تفصیلات کے مطابق۔سٹی تھانہ بھائی پھیروکی عقب میں عرصہ دراز سے رہائش پذیر اختر خاں پٹھان جوکہ عرصہ دراز سے شہر میں پہرے داری کا کام کرتا ہے گزشتہ روز اپنے بیوی بچوں سمیت گھر میں سویا ہوا تھا کہ رات کے پچھلے پہرعمران نامی لڑکا جو کہ اسی برادری کاتھا جس کا معاشقہ اختر خاں کی بہو سے چل رہا تھا کہ گزشتہ روز اچانک عمران پٹھان گھر کی دیوار پھلانگ کر گھرمیں داخل ہو گیا اوراختر خاں پٹھان کی بہو کو ایک کمرے میں لیجا کر رنگ رلیاں منانے لگا جنہیں اختر خاں کے بیٹے فرمان حیدر نے قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا اور طیش میں آکر اپنی بیوی اور اُس کے آشنائ عمران پٹھان کو پسٹل تیس بور کے فائر ماردیے جس کے نتیجہ میں عمران پٹھان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اُس کی بیوی کو تشویش ناک حالت میں لاہور ہسپتا ل ریفر کردیا گیا جہاں پر اُس کی حالت خطرے میں بتائی جارہی ہے.

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: تبدیلی نعروں سے نہیں اچھی تعلیم وتربیت سے آئے گی،ممبرز پنجاب اسمبلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker