تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:اسلام نےجتنےحقوق خواتین کودئیے ہیں اتنے کسی اور مذہب نےنہیں دیے، عائشہ بتول

phool negarبھائی پھیرو(نامہ نگار) اسلام نے جتنے حقوق خواتین کو دئیے ہیں اتنے کسی اور مذہب نے نہیں دیے ۔ سرائے مغل اور گردو نواح میں قائم فیکٹریوں ، بھٹوں اور گھریلو ملازموں پر تشدد کے واقعات روز کا معمول ہیں ۔ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے حکومت خصوصی اقدامات کر ے ۔ ان خیالات کا اظہار خواتین پر تشدد کے عالمی دن پر موقع پر نواحی کوٹ جان محمدمیں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی رہنماء عائشہ بتول نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو جتنے حقوق دئیے اتنے کسی اور مذہب نے نہیں دئیے ۔ اسلام سے پہلے خواتین کو زندہ درگور کر دیا جاتا تھا اور خواتین کو غلام بنایا جاتا تھا ۔ مگر اسلام آ نے کے بعد خواتین کو نہ ہی زندہ درگور کیا گیا نہ ہی انہیں گھر کی لونڈی بنایا گیا ۔ با پردہ خواتین کی عصمت اور عفت کے تحفظ کے لئے نبی کریم ﷺ نے پردے کی تلقین کی مگر مغرب عورت کو بے پردہ کر کے بازار کی زینت بنانا چاہتا ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اسلام کے قوانین پر پوری طرح عمل کریں انہوں نے کہا کہ سرائے مغل اور گردو نواح میں قائم فیکٹریوں ، بھٹہ خشتوں اور گھروں میں سینکڑوں خواتین محنت مزدوری کر تی ہیں ۔ مگر ان خواتین پر بلا وجہ تشدد کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں ۔ محنت کش خواتین کا انچارج مر د حضرات کو بنایا جاتا ہے جو انہیں طرح طرح سے تنگ کرتے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس علاقے میں تشدد کے واقعات کو روکنے کے لئے حکومت خصوصی توجہ دے ۔ فیکٹریوں میں عورتوں کے لئے کام کرنے کے با پردہ مواقع دے کر ان کا انچارج بھی خواتین کو ہی بنا یا جائے ۔ انہوں نے نا م نہاد این جی اوز بیرون ملک سے کروڑوں روپیہ وصول کر کے ہڑپ کر جاتی ہیں مگر اس علاقے کی طرف کبھی کسی این جی او کی نظر نہیں گئی ۔ ان شاااللہ جماعت اسلامی عورتوں کے حقوق کے لئے بھر پور جدو جہد کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button